ڈرامے سے بھرپور نئی بائیوگرافیکل فلم ‘کوئین آف دی ڈیزرٹ’ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

سنسنی سے بھرپور حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم کی کہانی بیسویں صدی کی جرٹیوڈ بیل نامی برطانوی خاتون سیاح کی زندگی کے گرد گھوم رہی ہے، جو نہ صرف ماہرِ آثارِ قدیمہ تھیں، بلکہ سیاست میں بلا کی مہارت رکھتی تھیں۔مائیکل بین اور مارک برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں جرٹ روڈ بیل کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین نبھا رہی ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیمز فرینکو اور رابرٹ پیٹنسن سمیت ڈیمیئن لیوس، اور سارا کراؤڈن شامل ہیں۔صحرائوں کی خاک چھانتی بہادر خاتون کی زندگی کے اتار چڑھائو کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز ڈرامہ فلم 36ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہوئی ہے، جو 15ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔