اقوام متحدہ کا کہنا ہے یمن بحران میں اب تک1500 پندرہ سو بے گناہ سویلینز مارے جا چکے ہیں ،جبکہ 36 سو زخمی
یمن بحران پر اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے خطے کی صورتحال کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیا ،جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے اغوا،علاج کی سہولت کا نہ ملنا ،آزادی اظہار کی اجازت کا نہ ہونا چار سے زیادہ افراد کو ایک جگہ جمع نہ ہونے دیا جانا،انسانی حقوق کے ورکرز اور میڈیا ورکرز پر حملے وغیرہ شامل ہیں ،گروپ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی صورتحال انتہائی تیزی سے بگڑ رہی ہے اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پرخلاف ورزیاں جاری ہیں ،ستائیس مارچ سے شروع ہونیوالی خانہ جنگی میں پندرہ سو افراد موت کے گھاٹ اتارے جا چکے ہیں ،جن کا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا جبکہ چھتیس بالکل بے گناہ اور لاتعلق امن پسند شہری زخمی ہوئے ہیں ،رپورٹ کے مطابق علی عبداللہ صالح کے گروپ کے چند افراد کو ہادی منصور کے حامیوں نے قتل کیا ہے جبکہ صنعا میں صورتحالکو کنٹرول کرنے کیلیے اہم اقدامات کی ضرورت ہے