اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے اور ڈھیروں نیکیاں کمانے کی خاطر آج لاکھوں فرزندان اسلام ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھیں گے

اعتکاف سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے اور گناہوں کی بخشش کا اہم ذریعہ بھی، ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لاکھوں فرزندان اسلام دنیا کے جھمیلوں سے جان چھڑا کر اعتکاف میں بیٹھتے ہیں ، امسال بھی ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام 20رمضان المبارک کو اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے، اعتکاف کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اعتکاف کی فضیلت کے بارے میں علماء کرام کا کہنا ہے کہ اعتکاف کا اجر دو حج اور دو عمرہ کے برابر ہے۔ انسان جب دنیا کی مصروفیات سے بے نیاز ہو کر اللہ تعالی کے حضور عبادت کے لیے رمضان کے آخری عشرے کو وقف کر دیتا ہے تو اس کا اجر بھی اللہ ہی دے سکتا ہے
آج بیس رمضان المبارک ہے اور نمازعصر کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں2000ے زائد افراد اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے
اسلام آباد کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ فیصل مسجد میں دو ہزار سے زائد افراد اعتکاف میں بیٹھیں گے، جس کیلئے فی کس فیس پینتیس سو رکھی گئی ہے۔منگل کے روز ان خوش ںصیب افراد کے ناموں کی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں جو آج فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھیں گے۔ فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کرنے والے افراد انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں۔یوں تو رمضان المبارک کی ہر اک ساعت ہی رحمتوں اور برکتوں کے حصول کا باعث ہے لیکن اعتکاف میں بیٹھنے کے دوران عبادت میں پورہ عشرہ گرارنا اللہ تعالیٰ سے محبت کی واضح دلیل ہے۔
اعتکاف سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ماہ صیام کے آخری دس روز مساجد میں اعتکاف کی بہاریں آ جاتی ہیں
عیدالفطرکی آمد آمد ہے،بازاروں میں عوام خریداری کیلئےتو آ رہی ہے لیکن ہوشربامہنگائی نے قوت خرید کوبری طرح متاثرکیا ہے، دیکھتے ہیں ٹوبہ ٹٰیک سنگھ سے سلطان محمود کی رپورٹ