کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے،مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں کے دورے کررہی ہیں:شہباز شریف

لاہور میں اراکین اسمبلی نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں اہم امور پرگفتگوکی گئی،اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو رمضان بازاروں کے علاوہ مارکیٹوں میں بھی اشیا خورونوش کی سستے داموں فراہمی کی کوشش کرر ہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا ہے،مانیٹرنگ ٹیمیں باقاعدگی سے بازاروں کےدورے کر رہی ہیں ،اس موقع پراراکین اسمبلی نے عوام کوریلیف فراہم کرنے پر وزیراعلی پنجاب کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔