لاہور کے علاقے کلمہ چوک میں نجی بنک میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنےوالی آگ سےلاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا
کلمہ چوک میں واقع نجی بینک کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنےوالی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لےلیا،آگ لگنے کےبعد فائربریگیڈ اور ریسکیو کا عملہ موقع پرپہنچ گیا اور عملے کو عمارت سے نکال لیا،فائربریگیڈ نےبیس منٹ میں ہی آگ پرقابو پالیا تاہم آگ سے دفتر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا،ریسکیوحکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعےمیں کوئی زخمی نہیں ہوا۔