پشاور کے علاقے اچینی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے

پشاور کےعلاقےاچینی میں رنگ روڈ پر دہشتگردوں کی جانب سے نصب بم پھٹنے سے بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کےلئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو ریمورٹ کنڑول بم کے ذریعےنشانہ بنانا چاہتے تھے،بم ڈسپوزل اسکواڈ کےحکام کا کہنا ہے کہ بم میں چھ سے آٹھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا