راولپنڈی میں بارش کے بعد نالہ لئی میں طغیانی اور سیلابی ریلوں میں ڈوب کرہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد13ہو گئی

نالہ لئی میں پانی کی سطح تیس فٹ تک بلند ہونے کےبعد معمول پرآنا شروع ہوگئی ہے،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مزید بارش سےنالے کےقریب آبادیوں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے،،شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سےنالہ لئی کے قریب نشیبیی اور شہر کے دیگرحصوں میں بارش سے متاثرہ شہریوں کی بحالی کیلئے اقدامات نہ ہوسکے،حکومت کی جانب سے متاثرین کو امداد کی فراہمی نہ ہونے سےلوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے