الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز آپریشن پر ریفرنڈم کامطالبہ کردیا

الطاف حسین کی جانب سےجاری بیان وفاقی حکومت کےنمائندے اورسابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ کومخاطب کیا گیاہے،ان کاکہناتھا کہ وفاقی وزیرسمجھتےہیں کہ کراچی آپریشن سےعوام خوش ہیں،تو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کےججوں پرمشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیں،جس کی نگرانی میں کراچی میں رینجرزکےاقدامات اورآپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرائیں،انہوں نےکہا کہ وفاقی وزیرریفرنڈم کےذریعے عوام کی خواہشات اور رضاکامینڈیٹ کیوں حاصل نہیں کرتے،ایم کیوایم قائد کاکہناتھا کہ رینجرز کےکراچی آپریشن پرعوامی ریفرنڈم سے سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوسکے گا اور عوامی حمایت کے معیار کوبھی جانچا جاسکے گا-