نیب پگڑیاں اچھالنے والاادارہ بن چکا ہے: پرویز رشید
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ نیب پگڑیاں اچھالنے والاادارہ بن چکا ہے۔ نیب کی لسٹ میں وزیراعظم وزیراعلی اور وزیرخزانہ کا نام بھی شامل ہے۔ وزیراعظم پرالزام پندرہ سال پہلے لگایا گیا اور کیس کو پندرہ سالوں میں عدالت میں نہیں لے جایا گیا۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پرجس سڑک کی تعمیر کا الزام لگایا گیا ہے اس پر آرمی ویلفیئر ہورڈ ہاوسنگ سوسائٹی سمیت دیگر اداروں کے دفاترقائم ہیں۔ انھوں نے کہاکہ حکومت اب ایک ایسا قانون بنائے گی جس کے تحت الزام ثابت نہ کرسکنے والے کو وہی سزا ملے گی جو ملزم کےلئے رکھی گئی ہے۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مزاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کیاہے۔ ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو ۔