ملالہ نے ملک میں بچیوں کی تعلیم کے لیے جو قربانی دی ہے وہ کبھی رائیگاں نہیں جائے گی: نواز شریف

ناروے کےشہراوسلو میں تعلیم برائے ترقی کانفرنس کےموقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے،ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں شرح خواندگی بڑھے اور نئی نسل تعلیم کی روشنی سے بہرہ ور ہو ،مستقبل میں اقتصادی دفاعی اور تکنیکی ہر قسم کی ترقی کا انحصار صرف اور صرف بہتر تعلیم کی فراہمی اور اس کے آسان حصول ہی سے ممکن ہو سکے گا ،ملالہ کی تعریف کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس نے ملک میں تعلیم کے فروغ بالخصوص بچیوں کی تعلیم کی جو قربانی دی ہے وہ کبھی رائیگاں نہیں جائے گی ،ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشیرخارجہ طارق فاطمی بھی موجود تھے