عیدپرون ویلنگ کرنےوالےپندرہ نوجوان گھروالوں کو روتاچھوڑکرموت کی وادی میں اترگئے
عید پر منچلوں کےون ویلنگ کے شوق نے کئی جانیں لے لیں،لاہور میں ون ویلنگ کرتے ہوئے پانچ نوجوان موت کی وادی میں چلے گئے،جب کہ بارہ سو سےزائد زخمی ہو گئے،،جن کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا،جہاں پر کئی کی حالت تشویش ناک ہے ،ڈاکٹرز کےمطابق زیادہ تر افراد کوسر،بازوؤں اورٹانگوںپرچوٹیں آئیں،فیصل آباد میں بھی ون ویلنگ کے شوق نے سات افراد کی جان لے لی،واقعات میں تین سو سے زائدزخمی بھی ہوئے ،جن کومختلف ہسپتالوں میں پہنچا دیاگیا،جب کہ پولیس تماشا دیکھتی رہی،اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد رات گئے پولیس نے آپریشن شروع کرتے ہوئے چھتیس سے زائد ون ویلرز کو حراست میں لے لیابہاولپور میں بھی عید پر اس خطرناک شوق نےتین گھروں میں صف ماتم بچھا دی،جب کہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی،اورنوجوان کھلم کھلا ون ویلنگ کاشوق پورا کرتے رہے