بھارت میں معروف عالم دین ڈاکٹر زاکر نائیک کے حق اور مخالفت میں پٹیشنز دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے
زاکر نائیک نے بھارتیوں کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا تو بنیا برا مان گیا ،عالم دین نے اپنی تقاریر اور خطابات میں بھارت کے سیکولر ریاست ہونے کا دعویٰ غلط قرار دیا تھا جس پر بھارتی ناخوش تھے ،بنگلہ دیش کے دارالحکومت دھاکہ میں ہونیوالے دہشت گرد حملے کے بعد بنگلہ دیشی میڈٰیا نے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں میں سے ایک ڈاکٹر زاکر نائیک سے متاثر تھا بس پھر کیا تھا بھارتی میڈیا پاگل ہو گیا اور لٹھ لے کر ڈاکٹر زاکر نائیک پر چڑھ دوڑڈاکٹر زاکر نائیک کیخلاف بھارت میں درجنوں پٹیشنز دائرکی جاچکی ہیں جن میں ان پر پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن ایک پٹیشن ایسی بھی ہے جس میں پریس کونسل آف انٖڈیا سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ معروف عالم دین کی کردرا کشی اور ان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈہ بند کیا جا ئے ،،اس پٹیشن پر اب تک 25000 افراد آن لائن دستخط کر چکے ہیں