پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا
ہرارے اسپورٹس کلب میں دونوں ٹیمیں پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے مدمقابل ہوں گی جب کہ دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لیے پرعزم ہیں۔سہ فریقی سیریز میں دونوں ٹیموں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جس میں ایک میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان کے نام رہا۔ ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے کے لیے گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس کی ہے اور کینگروز کے خلاف ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں