نگران حکومت کا بڑا فیصلہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا

Jul 08, 2018 | 11:49


نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات پرعائد سیلز ٹیکس میں کٹوتی کااعلان کیا جس کےبعدپیٹرول سمیت دیگر مصنوعات کی نئی قیمتوں پر اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا۔ سیلز ٹیکس میں کمی کے بعد پیٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 95 روپے 24 پیسے کا ہو گیا جب کہ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے کم ہو کر 112 روپے 94 پیسے کا ہوگیا۔اسی طرح مٹی کے تیل میں فی لیٹر 3 روپے 74 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 83 روپے 96 پیسے میں دستیاب ہے۔نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ موٹر سپرٹ اور کیروسین آئل پر ٹیکس کی شرح 17 سے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 31 سے 24 فیصد،لائٹ ڈیزل کی سیلزٹیکس کی شرح 17 سے 9 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر توانائی علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومت عوامی مشکلات سے مکمل آگاہ ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے معاشی پہیہ تیزی سے چلے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔سپریم کورٹ نےوفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظرثانی،،قیمتوں اور ٹیکسوں کے طریقہ کارکا از سرنو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں