کیپٹن (ر) صفدر کا آڈیو پیغام میں آج گرفتاری دینے کا اعلان
سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ غیرت کا تقاضا ہے آج گرفتاری دے دوں۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ چاہتا تھا تناول میں کھڑا ہو کرگرفتاری دوں، انھوں نے یہ بیان ایک آڈیو پیغام کے ذریعے جاری کیا۔ یادرہے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیمیں احتساب عدالت سے ان کی گرفتاری کا وارنٹ لے چکی ہیں اور ایبٹ آباد اور ہری پور سمیت علاقوں میں گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہیں لیکن تاحال کیپٹن (ر) صفدر روپوش ہیں۔