آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ہرارے: آسٹریلیا نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں دونوں ٹیمیں پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے مدمقابل ہوں گی جب کہ دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کے لیے پرعزم ہیں۔سہ فریقی سیریز میں دونوں ٹیموں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جس میں ایک میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان کے نام رہا۔