کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکوشرم سے ڈوب مرنا چاہیئے،وہ ایسے گھوم رہے تھے جیسے کشمیرفتح کرکے آئے ہوں، نوازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں، عمران خان
ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب میں کپتان سیاسی مخالفین پربرس پڑے،،بولے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکوشرم سے ڈوب مرنا چاہیے،،وہ ایسے گرفتاری دینے جارہے تھے جیسے کشمیرفتح کرکے آئے ہوں،، سنا ہے نوازشریف اورمریم نوازجمعہ کوپاکستان واپس آرہے ہیں،،انھوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کومجھے کیوں نکالا کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے،،نوازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کریں،،انھوں نے تین سوارب روپے چوری کیے،،چوری کے پیسوں کا جواب نہ دینے پرانھیں شرم نہیں آتی,ہری پورمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان ستائیس ہزارارب روپے کامقروض ہے،ملک کوقرضوں کی دلدل سے نکال کردکھائیں گے،،اقتدارمیں آکرپہلا کام اپنے خرچے کم کریں گے،پرائم منسٹرہاؤس، گورنرہاؤس، بڑے محلات ختم کریں گے،نتھیا گلی کے گورنرہاؤس کوزبردست ہوٹل بنائیں گے،رقم عوام پرخرچ کریں گے
عمران خان کا کہنا تھا کہ زرداری کا پنجاب اور خیبرپختونخوا سے صفایا کردیا ہے،،ہزارہ میں ن لیگ کوووٹ دینے والوں سے پوچھوپانچ سال میں ملک کو مقروض کیا،پچیس جولائی کونوجوانوں کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا