پچیس جولائی ظلم اورکرپشن کے خاتمے اور احتساب اور انقلاب کا دن ہے، ملک لوٹنے والوں کو جیل جانا ہوگا، سراج الحق
متحدہ مجلس عمل نے کراچیسے انتخابی مہم کا آغاز این اے دو سو انتالیس اور پی ایس نواسی قائد آباد سے کیا،،اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناتھا ،،کہ پچیس جولائی ظلم اور کرپشن کے خاتمے اور احتساب اور انقلاب کا دن ہے،،ملک لوٹنے اور کراچی کو یرغمال بنانے والوں کو جیل جانا ہوگا،سراج الحق نےکہا،،کہ ہم نئی نسل کے ہاتھ قلم تھمانا چاہتے ہیں،، کراچی سمیت ملک کا مستقبل ایم ایم اے سے وابستہ ہے،،امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا،،کہ ملک کرپٹ مافیا کے لیے نہیں بنا تھا،،ایم ایم اے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی،،انہوں نے کہا،،کہ کراچی پانی کے لیے ترس رہا ہے،،شہر قائد کو تباہ کرنے والوں کے لیے پچیس جولائی کا دن یوم احتساب ہوگا،،کراچی میں سازش کے تحت جماعت اسلامی دیوار سے لگایا گیا،سینیٹر سراج الحق ریلی کی شکل میں لانڈھی کے بعد پٹیل پاڑا پہنچے،، جہاں کارکنوں کی تعداد موجود تھی،،جنہوں نے امیرجماعت اسلامی کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا