ایران معاہدے کو برقرار رکھنے کا خواہاں،یورپی ممالک وعدوں کی پاسداری کرنی چاہئے، نائب وزیر خارجہ
۔ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج تہران میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران معاہدے کو برقرار رکھنا چاہتا ہے لیکن یورپی ملکوں کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک ایران کو امریکی پابندیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے کوششیں نہیں کرتے ہیں تو ایران بھی ہر ساٹھ روز بعد بتدریج اس معاہدے کی پاسداری میں کمی کرے گا۔