پارلیمنٹ میں لفظ سیلیکٹڈ پر تو پابندی لگا دی گئی، عوام کو کیسے روکیں گے؟ مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں لفظ سیلیکٹڈ پر تو پابندی لگا دی گئی، عوام کو کیسے روکیں گے؟ مریم نواز کا قافلہ لاہور جاتی امراء سے منڈی بہاؤالدین کی جانب رواں دواں ہے۔ اپنے سفر کے دوران مریم نواز مسلسل سوشل میڈیا پر متحرک ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پارلیمنٹ میں لفظ سیلیکٹڈ پر تو پابندی لگا دی گئی، عوام کو کیسے روکیں گے؟ سالم انٹرچینج سے اترنے کے بعد گاڑی پچھلے ایک گھنٹے سے چل نہیں پا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا ایک سیلاب ہے، میں خود حیران ہوں!