غربت کے خاتمے کیلئے قومی گریجویشن پروگرام کا افتتاح کرکے خوش ہوں، وزیراعظم
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام کا افتتاح کر کے خوش ہوں۔ یہ پروگرام احساس پروگرام کا حصہ ہے۔ احساس پروگرام کے تحت اس سال کئی اقدامات کیے جائیں گے۔ احساس پروگرام کا مقصد لاکھوں غریبوں کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ محروم طبقے کو وسائل، مخصوص فنڈز اور تربیت فراہمی کے ذریعے ان کو غربت سے نکالا جائے گا۔