وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سیلابی ریلے کے باعث پھنس گئیں

وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان گولن گول میں گلیشئیر پگھلنے سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث پھنس گئیں۔کمشنر مالاکنڈ ریاض محسود نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ حان متاثرہ گائوں میں اپنی بیٹی کے ہاں آئی ہوئیں تھیں تاہم وہ ململ محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شندرور میلہ جانے والے راستے مکمل محفوظ ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے۔ سیلابی ریلے سے صرف دو دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوا ہے جبکہ ریلے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ریاض محسود نے بتایا کہ بھاری مشینری اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔کمشنر مالا کنڈ نے کہا کہ شندورمیلہ کے لے آنے والے مہمانوں کے لئے کوئی پریشانی نہیں ہے۔متاثرہ جگہ اور میلہ کے درمیان کئی گھنٹوں کا فاصلہ ہے،راستے بند ہونے کی افواہوں پر سیاح کان نہ دھریں۔مقامی افراد نے نمائندہ ہم نیوز محمد اسلام کو بتایا کہ گلئیشر پھٹنے سے تین گھر وں کے ساتھ ساتھ دکانیں اور بجلی کے کھمبے بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ مقامی ابادی نے محفوظ مقام منتقل ہونا شروع کردیاہے۔