ورلڈکپ 2019سیمی فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل سے پہلے بڑا دھچکا لگا ہے اور آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اب ورلڈ کپ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔عثمان خواجہ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر میتھیو ویڈ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں عثمان خواجہ کے پٹھے کھنچ گئے تھے۔عثمان خواجہ نے حالیہ ورلڈ کپ کے 9 میچز میں 316 رنز اسکور کیے ہیں۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 11جولائی کو کھیلا جائے گا۔