پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم نے ساتویں ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم نے ساتویں ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ساتویں اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، 48ویں اوور میں پوری ٹیم 182رنز پر ڈھیر ہو گئی۔محمد عامر نے 3، حارث خان جبکہ عامر علی نے 2، 2 کھلاڑی آٹ کیے۔جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 37ویں اوور میں پورا کر لیا اور یوں سات میچوں کی سیریز میں 0-7سے کامیابی حاصل کر کے ایک ریکارڈ قائم کر دیا۔پاکستان کی طرف سے حارث خان نے 69رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ محمد باسط علی نے 56رنز بنائے۔