حکومت نے ضلع شمالی وزیر ستان میں دفعہ ایک سو چوالیس ختم کردی
حکومت نے ضلع شمالی وزیر ستان میں دفعہ ایک سو چوالیس ختم کردی ہے۔ قبائلی اضلاع میں آئندہ ہونے والے انتخابات کیلئے آج سے علاقے میں سیاسی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر انتخابات اس مہینے کی بیس تاریخ کو ہونگے۔