میجر جنرل خاور رحمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے میجر جنرل خاور رحمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل خاور رحمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، میجر جنرل خاور رحمان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو سرجن جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔