تحریک انصاف یورپ ورکنگ کونسل اجلاس، مختلف نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
تحریک انصاف یورپ ممبران کی ورکنگ کونسل کا پہلا اجلاس اوسلو ، ناروے میں منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف فرانس کی جانب سے میاں ذولفقار جتالہ،شیخ نعمت اللہ ،یاسر قدیر اور ماجد چیمہ نے خصوصی شرکت کی ، تحریک انصاف یورپ ورکنگ کونسل ممبران یورپ کا ایک نان فارمل نیٹ ورک ہے ، اوسلو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں درج ذیل نقاط ایجنڈے پر تھے - ورکنگ کونسل کے قواعد و ضوابط، جن میں بنیادی ، ضروری نقاط کو پاس کر لیا گیا ، جبکہ چند نقاط کو اگلے ورکنگ کونسل اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا - ورکنگ کونسل کے اجلاس میں ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ، جس کا کام سارے یورپ چیپٹر ممبران سے رابطہ کرنا ہے ، تاکہ سب ممبران ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر انٹراپارٹی مسائل اور اجتماعی مسائل کو مل جل کر حل کریں رابطہ کمیٹی میں پہلے مرحلے میں یورپ چپیٹر سے چند ممبران کو شامل کیا گیا، دوسرے مرحلے میں مزید ممبران شامل کیے جائے گے - ورکنگ کونسل کا اگلا اجلاس جنوری 2020 جرمنی ، بیلجیم یا یونان میں منعقد کیا جائے گا اوسلو کے آج کے اجلاس یورپ چپیٹر کے ممبران پر مشتمل ایک وفد تشکیل دیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں اجلاس میں موجود چند ممبران کے نام وفد میں شامل کیے گئے ہیں ، جبکہ اگلے مرحلے میں دیگر چیپٹرز سے مزید ممبران شامل کیے جائے گے -