ملک میں کورونا کے 2749 نئے کیسز سامنے آگئے، 70 اموات کا اضافہ
پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اگرچہ کچھ حد تک کمی ہوئی ہے لیکن اس کے باجود نئے کیسز اور اموات کے بعد اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 422 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات 4 ہزار 888 ہوچکی ہیں۔ملک میں آج (7 جولائی) کو 2749 نئے کیسز اور 70 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 3308 افراد شفایاب ہوگئے۔