ٹیلی کانفرنسنگ میں بہتری کیلئے زوم نے نئی سروس کا آغاز کردیا
مقبولِ عام ویڈیو کانفرنسنگ ایپلی کیشن ’زوم‘ نے ہارڈ ویئرسبسکرپشن کی سروس کا آغاز کیا ہے ، جس کا مقصد ٹیلی مواصلات ایپ کوصارفین تک زیادہ سے زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔اس سبسکرپشن سے صارفین کو فون اور میٹنگ رومز کے لئے سبسکرپشن کے اختیارات کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق زوم فون کے منصوبوں کی قیمت 5.9 سے 60 ڈالر ماہانہ تک ہے جس کی قیمت صارفین منتخب کرتے ہیں ، جبکہ زوم رومز کے لئے ہارڈ ویئر خدمات کی قیمت ہر ماہ75 سے 200ڈالر تک ہوتی ہے۔زوم نے تھرڈ پارٹی ہارڈویئر مینوفیکچرز جیسے ڈی ٹین ، نیٹ ، پولی اور ییل لنک کے ساتھ فون اور میٹنگ روم ڈیوائسز کیلئے شراکت کی ہے ۔ کمپنی کا ٹیلی مواصلاتی پلیٹ فارم ، صارفین میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے کیونکہ کورونا نے دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو گھروں میں ہی رہنے پر مجبور کیا ہے ، تاہم اسے رازداری اور سیکیورٹی کے معاملات پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔