ایران نے جوہری موادکوافزودہ کرنے کاکام شروع کردیا
ایران نے جوہری موادکوافزودہ کرنے کاکام شروع کردیاہے۔اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے نے کہا ہے کہ ایران کے اقدامات کامقصد ریسرچ ری ایکٹرکے لئے ایندھن کی تیاری ہے جس پر امریکہ بھی تنقیدکررہاہے جسے اس نے واپسی کی طرف ایک افسوسناک قراردیاہے۔امریکہ اوریورپی یونین کے حکام نے واضح کیاہے کہ ایران کافیصلہ صورتحال کوپیچیدہ پنادے گا اوردونوں ممالک کو دوہزارپندرہ کے معاہدے پرواپس لانے کے لئے ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے لئے تباہ کن ہوگا۔ادھربرطانیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے ایران کے فیصلے پر شدیدتشویش کااظہار کیاہے جواس کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے جسے مشترکہ جامع لائحہ عمل کانام دیاگیاہے۔