چین لبنانی فوج کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔چینی سفیر
لبنان میں تعینات ہونے والے نئے چینی سفیر چھیان من جیان نے کہا ہے کہ چین، لبنان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کی افواج کے مابین تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔لبنان میں چینی سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھیان نے ان خیالات کا اظہار لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر جوزیف عون سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ریاستی سلامتی ، علاقائی سالمیت اور معاشرتی استحکام کو برقرار رکھنے میں لبنانی فوج کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے چھیان نے چین کے لئے عون کی مستقل حمایت کو سراہا ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ لبنان میں چین کے امن دستوں نے ہمیشہ لبنان کے جنوب اور خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لئے پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے ہیں، انہوں نے مزید زور دیتے ہو ئے کہا کہ چین خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں لبنان کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کی 100ویں سالگرہ اور چین اور لبنان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کو دونوں ممالک اور مسلح افواج کے درمیان حقیقی تعاون کو مزید فروغ دینے کے موقع کے طور پر منا ئیں۔ عون نے لبنانی فوج کو انمول مدد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔لبنان میں امن اور استحکام کے لئے چینی امن دستوں کی نمایاں شراکت کو سرا ہتے ہوئے عون نے اپنی امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج دوستانہ تعاون کو فروغ دیں گی۔