وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان میں اراکین اسمبلی،عمائدین اورمختلف وفود کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان میں اراکین اسمبلی،عمائدین اورمختلف وفود کی ملاقات منتخب نمائندوں،عمائدین اوروفود کا ڈیرہ غازی خان کی ترقی کیلئے پائیدار اقدامات اورمنصوبوں پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین آپ نے ڈیرہ غازی خان کے پسماندہ ضلع کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔وفود کی وزیراعلیٰ سے گفتگو آپ کا یکساں ترقی کا ویژن بے مثال ہے۔وفود کی وزیراعلیٰ سے گفتگو آپ ماضی میں نظر انداز کیے گئے اضلاع کے حقیقی وکیل ہے۔وفود کی وزیراعلیٰ سے گفتگو سابق حکمرانوں نے نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کیے۔عثمان بزدار ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔عثمان بزدار سابق حکمرانوں کی ترجیحات صرف ذاتی نمودونمائش تھی اور وہ اپنی ذات کو حرف آخر سمجھتے تھے۔عثمان بزدار ہم نے سابق حکومت کی خرابیوں کو درست کیا ہے۔عثمان بزدار پنجاب کے پسماندہ اضلاع ترقی کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں۔عثمان بزدار اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے و یژن کے تحت پسماندہ اضلاع کی جانب وسائل کا رخ موڑا ہے۔عثمان بزدار میں ڈیرہ غازی سمیت ہر نظر انداز کیے گئے ضلع کا وکیل ہوں۔عثمان بزدار ترقی جنوبی پنجاب کے اضلاع کا حق ہے۔عثمان بز دار جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لئے صوبائی ملازمتوں میں 32فیصد کوٹہ مختص کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔عثمان بزدار اس اقدام سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کی محرومیاں دورہوں گی۔عثمان بزدار اب حالات ماضی کی طرح حکمرانوں کے نہیں عوام کے بدل رہے ہیں۔عثمان بزدار ملاقات کرنے والوں میں وزیرمملکت زرتاج گل،اراکین اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی،سردار احمد علی دریشک،سردار محی الدین کھوسہ،جاوید اختر لنڈ،شاہینہ کریم کے علاوہ وکلاء،بزنس کمیونٹی کے عہدیداروں شامل تھے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن، آر پی او ڈیرہ غازی خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے