جاپان نے ٹوکیو میں ہنگامی صورتحال کا نفاذ کر دیا
جاپان کی حکومت نے نوول کرونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے کو روکنے کی کوشش کے تحت ٹوکیو میں اولمپکس کی پوری مدت کے دوران چوتھے بار ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہنگامی صورتحال کا نفاذ پیر سے لے کر 22 اگست تک موثر رہے گا جس کی وجہ سے دارالحکومت کے میدانوں میں تماشائیوں کے بغیر گرمائی اولمپکس کھیلوں کا انعقاد کیا جا سکے گا۔جمعرات کی شام ٹوکیو میں ہنگامی صورتحال کے فیصلے کو حتمی شکل دینے اور اوکیناوا میں نافذ ہنگامی صورتحال میں توسیع کرنے کے بعد جاپانی وزیراعظم یوشی ہائیڈ سوگا نے کہا کہ ہمیں کرونا وائرس کی مختلف اقسام کے اثرات پر غور کرتے ہوئے ملک بھر میں وبا کی ایک اور لہر سے بچنے کیلئے مستحکم اقدامات کرنا ہوں گے۔