مفتی تقی عثمانی سے ملنےکیلیے آنے والا شخص چاقو سمیت گرفتار
کراچی: نامعلوم شخص نے مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے حملہ کردیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ دارالعلوم کورنگی کے نائب مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر ایک بار پھر قاتلانہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کے محافظوں کی جانب سے تلاشی لینے پر مبینہ ملزم کی جیب سے چاقو برآمد ہوا۔دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی شاہجہان خان کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے بعد نماز فجر مفتی تقی عثمانی سے علیحدگی میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کای، اور دعویٰ کیا کہ گھریلو مسئلے کے حوالے سے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں، لیکن جب محافظ نے اس شخص کی تلاش لی تو جیب سے چاقو نکل آیا، جیب سے چاقو برآمد ہونے پر محافظوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا، زیر حراست مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔