پہلا ون ڈے : پاکستانی بلے بازوں کی بدترین کارکردگی ، قومی ٹیم 141 رنز پر ڈھیر ہوگئی
کارڈف:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا بائیں ہاتھ کے بیٹسمین امام الحق میچ کی پہلی ہی گیند پر ثاقب محمود کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے ہیں ۔جبکہ نئے آنے والے بیٹسمین کپتان بابر اعظم بھی پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے ۔جس کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔فخرزمان 47،محمد رضوان 13، سعود شکیل 5 اور صہیب مقصود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں۔قومی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان ،بابر اعظم ،محمد رضوان ،سعود شکیل ،صہیب مقصود ، شاداب خان ،فہیم اشرف ،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔