مسئلہ کشمیر، او آئی سی کی پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش

اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت مذاکرات پر راضی ہوں تو او آئی سی مدد کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نےاو آئی سی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔