مسلمانوں تقویٰ اختیار کرو اور اللہ سے ڈرو ، اللہ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے: خطبہ حج
فضا میں لبیک اللھم لبیک، لبيك لا شريك لك لبيك، ان الحمد والنعمۃ لك والملك، لا شريك لك کی صدائیں بلند ہوگئیں، دنیا بھر سے 10 لاکھ حجاج کرام رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ ادا کررہے ہیں۔ شیخ محمد بن عبد الکریم نے عرفات کی مسجد النمرۃ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی نعمت توحید ہے، لوگوں صرف اللہ کی عبادت کرو ، جس نے تمھارے لیے آسمان و زمین بنائے اور مسلمانوں اللہ سے ڈرو کیونکہ اللہ سے ڈرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اللہ کے سوا کوئی اور معبود نہیں، وہ یکتا ہے، اللہ کا کوئی شریک نہیں، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اللہ نے فرمایا اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور اس کے سوا کسی کو نہ پکارو، اللہ نے اپنے اوپر رحم کو لازم کیا۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی نے کہا کہ اللہ نے انسانوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس نے زمین اور آسمان کو 6 دن میں تخلیق کیا، اللہ نے رسول الل ہﷺ کو آخری نبی ﷺ بنا کربھیجا، اللہ کی کتاب قرآن مجید دیگر آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے، اللہ نے قرآن میں فرمایا تم پر حج فرض ہے، رسول اللہ ﷺنے فرمایا ہر معاملے میں حکمت سے کام لو۔