لاہورمیں ایک اورلڑکی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی

غیرت کے نام پر حوا کی ایک اور بیٹی جلا دی گئی افسوناک واقعہ کسی دور دراز علاقے میں نہیں بلکہ لاہور میں پیش آیا ۔۔ جہاں فیکٹری ایریا کی رہائشی زینت کو اپنے ہی گھر والوں نے زندہ جلا دیا قصور صرف پسند ہی شادی تھا،، سترہ سالہ زینت نے موٹر سائیکلوں کا کاروبار کرنے والے حسن خان نے ایک ہفتے قبل پسند کی شادی کی تھی ، جس پر گھر والے شدید ناراض تھے تاہم لڑکی کے گھر والوں نے اسے منا کر واپس بلا لیا اور اگلے ہی دن اسے جلا دیا گیا لڑکے کی بہن کے مطابق پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے اہلخانہ بہت غصے میں تھے، پولیس نے واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔۔ جبکہ لڑکی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا قتل کے شبے میں لڑکی کی والدہ سمیت دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا گیا پولیس کے مطابق واقعے کی انکوائری جاری ہے۔۔ واقعے کی مکمل تحقیقات سے پہلے کچھ نہیں کہا جا سکتا