کوئٹہ کی احتساب عدالت نےسابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگوکومزید14روزہ ریمانڈ پرنیب کےحوالے کردیا

کوئٹہ کی احتساب عدالت میں سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگوکو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ خالد لانگو نے عدالت کو بتایا کہ مجھے زمین پر سلایا جاتا ہے۔ قالین،پنکھا اور اخبار کی سہولت فراہم کی جائے۔ رمضان المبارک میں ضروری اشیا کی فراہمی کی اجازت بھی دی جائے۔ خالد لانگو کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندہ ہوں دہشت گرد نہیں چار عزیزوں کو مجھ سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کا آگاہ کیا کہ خالد لانگو کو مستقل بنادوں پر سہولیات دیں گے تو دیگر قیدی بھی سہولیات کا تقاضا کریں گے۔ سماعت کے دوران نیب کی جانب سے خالد لانگ کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے خالد لانگو کو مزید چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ ترجمان نیب کے مطابق میر خالد لانگو کو اکیس جون کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ نیب نے مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر عدالت کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔