عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر17جون کومال روڈ پردھرنےکااعلان کردیا

لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے نیوز کانفرنس سے خطاب میں علامی طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سترہ جون کو مال پرروڈ پر دھرنا دیں گے۔ پندرہ جون کو لاہور پہنچوں گا۔ حکومت دھرنے کے شرکا کو پریشان کرنے سے باز رہے۔ کارکن دھرنے کے دوران ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ نہ بنیں۔ دھرنے میں کسی بھی خرابی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکومت نے میڈیا کے سامنے لوگوں کی درندگی سے شہید کیا۔ شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے وطن واپس آرہا ہوں۔ کارکنوں کو قتل کیا گیا اور انصاف بھی نہیں ملا۔ قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن نے بھی ڈیڑھ سال میں رپورٹ پیش کی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے لوگوں کے ورثا انصاف کے منتظر ہیں۔ علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک میں امن کے قیام کیلئے کوششیں کررہی ہے۔