تین ملکی ٹورنامںٹ کےاہم میچ میں جنوبی افریقہ نےآسٹریلیا کو سینتالیس رنز سے شکست دے کرپوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پرووی ڈینس پارک گیانا میں جنوبی افریقہ نے ٹا س جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ،،فرحان بحر دین کے باسٹھ رنز کے علاوہ کسی بلے باز نے قابل زکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ،،گلین میکسویل ، ہیزل ووڈ اور کولٹر نائل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،جنوبی افریقہ کی ٹیم پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو نواسی رنز بنا سکی ،جواب میں آسٹریلین اننگز کا آغاز تباہ کن رہا ،،رباڈہ اور پارنل نے ڈیوڈ وارنر،،عثمان خواجہ ،سٹیو سمتھ ،کو ابتدا ہی میں چلتا کیا،،عمران طاہر اور تبریز شمسی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے کینگروز پر دباؤ برقرار رکھا ،ایرون فنچ کے بہتر رنز کے باوجود آسٹریلیا ایک سو بیالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی،،فنگیسو رباڈہ نے تین وکٹیں حاصل کیں