امریکہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں کیلیےآخری چھہ ریاستوں میں پولنگ مکمل ہو گئی

ہلیری کلنٹن نےاعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کی تاریخ میں پہلی خاتون صدارتی امیدوار بن چکی ہیں ،،چھہ میں سے تین پرائمریز جیتنے کے بعد ہلیری نے کیلی فورنیا کے نتائج کا انتظار بھی نہ کیا کیونکہ ان کے مطابق وہ مطلوبہ ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں ،،ہلیری کو کیلی فورنیا میں بھی سینڈرز پر واضع برتری حاصل ہے ،،مونٹانا میں برنی سینڈرز آگے ہیں ،نیو یارک میں اپنے حامیوں کے ہمراہ ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی حاصل کرنے خوشی مناتے ہوئےہلیری کا کہنا تھا ’آپ کا شکریہ، ہم ایک سنگ میل تک پہنچ گئے ہیں۔‘ ’ہمارے ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی اہم پارٹی کی جانب سے کوئی خاتون امیدوار ہوگی۔‘،، ہو ہی نہیں سکتا کہ میں صدارتی امیدوار نہ ہوںہلیری نے نے نیو جرسی میں اپنی جیت کے بعد ٹویٹ کیا:’ہر اس لڑکی کے لیے جو بڑے خواب دیکھتی ہے: ہاں، تم جو چاہتی ہو وہ بن سکتی ہو، یہاں تک کہ صدر بھی۔‘امریکہ میں سب کو کیلی فورنیا کے پرائری رزلٹ کا شدت سے انتظار ہے جہاں سب سے زیادہ چار سو پچھتر ڈیلی گیٹس ہیں