جتنا سخت بیان اتنا ہی سخت ردعمل،نعیم الحق کہتےہیں کہ خواجہ آصف کوالٹا لٹکا دینا چاہیے
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا اجلاس سر پر اٹھا لیا، خواجہ آصف کے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر اراکین نے ہنگامہ آرائی شروع کردی، شیری مزاری پہلے آبدیدہ ہوئیں پھر اپنی سیٹ پر کھڑے ہو کر بولیں کہ یہ لوگ خواتین کی بے عزتی کرتے ہیں، ان کا رویہ انتہائی خراب ہے،،، سپیکر نے بھی جواب دیا کہ ایوان کا ماحول خراب کریں گی تو آگے سے ایسے جواب ہی آئیں گے، شیریں مزاری ایوان سے باہر چلی گئیں،،، دوسری طرف تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا نعیم الحق کاکہنا تھا کہ خواجہ آصف کو الٹا لٹکا دینا چاہیے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومتی بنچوں کو ذمے داری کا ثبوت دینا چاہیے، خواجہ آصف کوخواتین سے متعلق ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔۔