رینجرز نے کراچی میں23مقامات پر زبردستی دکانیں بن کرانے کی کوشش ناکام بنا دی
کراچی میں متحدہ کی کال پر ہڑتال کی کال دی گئی لیکن تمام علاقوں میں ٹریفک اور کاروبار معمول کے مطابق کھلے رہے ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں تئیس مختلف مقامات سے رینجرز ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئیں، شہریوں نے شرپسندوں کی جانب سے زبردستی دکانیں بند کرانے کی شکایت کی،،، ترجمان کے مطابق رینجرز نے متعلقہ علاقوں میں پہنچ کر زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش ناکام بنا دی گلبرگ کے علاقے میں ایم کیو ایم کے یونٹ نمبر ایک سو چھیالیس کے انچارج رضوان کو گرفتار کرلیا گیا،، ملزم پارٹی قیادت کے حکم پر علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے زبردستی دکانیں اور کاروبار بند کرا رہا تھا، ترجمان کے مطابق جمہوری حق دہشت کے زور پر ہر گز حاصل کرنے نہیں دیا جائے گا۔ رینجرز اور عوام ساتھ ساتھ ہیں، ترجمان نے اپیل کی ہے کہ شہری کسی بھی قسم کی زور زبردستی کے خلاف رینجرز ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نےکراچی میں دکانوں اورپیٹرول پمپوں کوزبردستی کھلوانے اوردکانیں نہ کھولنے والے دکانداروں اورتاجروں کوڈرانے دھمکانے کی شدیدمذمت کی ہے،اورکہا کہ دکانداروں سے اپیل کرتے ہیں وہ اپنی دکانیں اورکاروبارکھول لیں
اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ منگل کی رات کو ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور سینئر ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارکے گھر کا جس طرح محاصرہ کیا گیا اورجس طرح ان کے اہلخانہ اورعلاقہ مکینوں کو ہراساں کیاگیا اس پر پرامن احتجاج کرنا ہمارا آئینی وقانونی اورجمہوری حق ہے،اوراسی حق کواستعمال کرتے ہوئے ایم کیوایم نےآج پرامن احتجاج کااعلان کیاتھا،، رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اپنا کاروبار کھلوانے کیلئے دکانداروں پرجس طرح کا دباؤ ڈالا جارہا تھا اس کے پیش نظرہم خود دکانداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا کاروباراوردکانیں کھول لیں۔ رابطہ کمیٹی نے تمام ترریاستی جبروستم اوردباؤکے باوجود ایم کیوایم کی اپیل پرساتھ دینے پر تاجروں، دکانداروں اورٹرانسپورٹرزکاشکریہ اداکیا