رمضان المبارک کی آمد پر مہنگائی کی ستائے لوگوں پر ایک اور بم پھوڑ دیا گیا

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں وہیں ادویات کی قیمتوں میں بھی دس سے بیس فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے،،شوگر کی دوائی ڈانل ایم کی قیمت ایک سو بیس سے بڑھا کر ایک سو ستر کر دی گئی ہے اور گیٹرل فور کی قیمت تین سو بیس سے بڑھا کر تین سو چالیس کر دی گئی ہےپہلے ان ادویات کومارکیٹس میں نایاب کیا گیا جب بازار میں یہ ادویات ملنا بند ہو گئیں تو انہیں بڑھی ہوئی قیمت پر فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، دکاندارروں کا کہنا ہے کہ انہیں جس قیمت پر ادویات ملیں گی وہ اسی قیمت پر فروخت کریں گے