نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بننے کی تمام بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں

پہلے جاپان ،،پھر جرمنی اور آخر میں اس امریکہ نے بھی بھارت کو لال جھنڈی دکھا دی جسے گزشتہ دو روز میں بھارتی میڈیا نے مسیحا بنا کر پیش کیا تھا، میڈیا کی حد تک تو بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بن ہی بیٹھا تھا ،،نریندرا مودی کے دورے کے تیسرے دن امریکہ نے بھارت پر واضع کردیا ہے کہ بیس جون کو ہونیوالے این ایس جی اجلاس میں اس کی رکنیت کی درخواست اعتراض لگا کر نمٹا دی جائے گی ،،ادھر جاپان نے واضع طور اعلان کیا ہے کہ بھارت کو کسی صورت نیوکلیئر سپلائر گروپ کا حصہ نہیں بننے دے گا خواہ امریکہ بھی اس سے درخواست کرے ،این ایس جی کی رکنیت کیلیے تمام اراکین کا ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے