ایک بندر کی وجہ سے افریقی ملک کینیا کی بجلی غائب ہو گئی

مقامی میڈیا کے مطابق بندر کے گرنے کی وجہ سے ٹرانسفارمر ٹرپ کر گیا اور اس کے نتیجے میں 180 میگا واٹ کی بجلی کا نقصان ہوا اور کینیا میں بلیک آوٹ ہوگیا۔بجلی فراہمی کے ادارے کے مطابق بندر خود اس ایڈوینچر میں محفوظ رہا مگر اس واقعے کے چار گھنٹوں کے بعد بجلی بحال ہو سکی۔بندر کو کینیا وائلڈلائٖف ڈیپارٹمنٹ نے تحویل میں لے لیا ہے۔ کینجن کے مطابق بجلی کی تنصیبات کو تاروں کی باڑ کے ذریعے جانوروں کی پہنچ سے دور رکھا گیا ہے لیکن یہ بندرتمام رکاوٹیں عبور کرکے وہاں پہنچنے میں کیسے کامیاب ہوا اس کی انکوائری کی جارہی ہے،،کمپنی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پاور سٹیشن کی حفاظت کیلیے مزید موثر اقدامات کرے گی،،کینیا کے جنگلات میں دنیا کے خطرناک ترین جانور پائے جاتے ہیں اور اس کی قومی آمدنی کا پچاس فیصد صرف وائلڈ لائف سفاری سے حاصل ہوتا ہے