پشاور کےعلاقے بڈھ بیر میں بیس گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف لوگ کوہاٹ روڈ پر نکل آئے

پشاور کی تحصیل چارسدہ کے علاقے بڈھ بیر اور شبقدر میں بیس گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کردیا، شہریوں نے علی الصبح ہی کوہاٹ روڈ کو ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا، مظاہرین میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی، مظاہرین نے پیسکو اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،مظاہرے کے بعد کوہاٹ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ بیس گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نے اُنہیں ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہےدوسری جانب احتجاج کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کوہاٹ روڈ پر موجود ہے