نگران وزیراعظم ناصر الملک کو امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ٹیلی فون کیا، دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال
امریکی نائب صدر نے نگران وزیراعظم ناصرالملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی،اور پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر عمل درآمد کرائے جانے کی امید کا اظہار کیا،مائیک پنس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا،دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن کےلیے کوششیں جاری رکھنے سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق بھی کیا،،اس موقع پر نگران وزیراعظم کاکہناتھا،،کہ حکومت فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے پُر عزم ہے،اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کروں گا