فٹ بال کے دیوانوں پر فیفا ورلڈ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا ہے،
زلفوں کے بغیر صنفِ نازک تو کیا مردوں کے فیشن کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، لیکن اب ذرا بالوں کے یہ جدیداور انوکھے اسٹائل بھی ملاحظہ کریں،،،روس میں ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ہفتے کا وقت باقی ہے ایسے میں اس ماہر روسی ہیئر اسٹائلسٹ کے بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ روسی ماہر ہیئر سٹائلسٹ بالوں کو اس انداز میں تراشتا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے نامور فٹبالرز کے پورٹریٹ ابھر آتے ہیں ، اس ہیئر سٹائلسٹ سے فٹبال کے دیوانے بڑی تعداد میں اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے پورٹریٹ بنوا رہے ہیں اور اپنی پسندیدگی کا نمایاں اظہار کررہے ہیں۔